اسلام آباد : نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کی، ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سےنگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم کی ملاقات ہوئی ، ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں ہونے والی ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے ملاقات کی تھی ، ذرائع نے بتایا تھا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ہونے والی ملاقات دوگھنٹے جاری رہی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر نے ملک میں عام انتخابات کےمعاملے پر گفتگو کی تھی۔