23.4 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

نگراں وزیر بلدیات نے غیرقانونی تعمیرات کی لسٹ طلب کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ بلدیات نے غیرقانونی تعمیرات کی لسٹ طلب کرلی، نگراں وزیر بلدیات کے احکامات پر ڈی جی ایس بی سی اے سے معلومات طلب کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے غیرقانونی تعمیرات کی لسٹ طلب کرتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے کو ہدایت کی ہے کہ تمام طلب کردہ ریکارڈ جمعہ کے دن تک فراہم کیا جائے۔

نگران وزیر بلدیات کی جانب سے اس سلسلے میں احکامات ملنے کے بعد ڈی جی ایس بی سی اے سے معلومات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

- Advertisement -

ملٹی اسٹوری بلڈنگز کے کمپلیشن پلانزکی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں، بلڈنگز کی سیل، اشتہار، اسٹرکچر این اوسیز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

ون ونڈو فیسلٹی سے منظور ہونے والے بلڈنگز پلانزکی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے، جمعہ کے دن تک ڈی جی ایس بی سی اے کو ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں