ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

دہشت گرد کارروائیاں کریں گے تو ردعمل بھی شدت سے آئے گا، نگراں وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کارروائیاں کریں گے تو ردعمل بھی شدت سے آئے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی گئی اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

نگراں وفاقی کابینہ نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، نگراں وزیراعظم نے افواج پاکستان، پولیس، پولیو ورکرز اور دیگر اداروں کو کردار کو سراہا۔

- Advertisement -

کابینہ نے 227 یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اساتذہ کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی کی منظوری دی، وزارت داخلہ کی سفارش پر جبری گمشدگیوں پر بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی گئی، نو تشکیل شدہ کمیٹی کی صدارت وفاقی وزیر قانو و انصاف کریں گے۔

وفاقی کابینہ نے لائیو اسٹاک و ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے انتظامی بورڈ کو فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ریاست شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی، شہید پولیس اہلکاروں نے ہمارے آنے والے کل کے لیے اپنا آج قربان کردیا، ریاست ان لواحقین کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی، لواحقین کی فلاح و بہبود کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیاں کریں گے تو ان کے خلاف ردعمل میں اتنی ہی شدت آئے گی، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مشن جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں