اشتہار

کسی نگراں وزیراعظم کا نام فائنل نہیں ہوا، شیری رحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ایسا کچھ نہیں ہے کہ نگراں حکومت کے نام فائنل ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی آج بھی وہی پوزیشن ہے جو پہلے تھی، یہ فیصلہ اپوزیشن لیڈر اور حکومتی جماعتیں مل کر کرتی ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم سے متعلق میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں جعلی ہیں ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، نگراں وزیر اعظم کیلیے کوئی معاہدہ یا کوئی نام فائنل نہیں ہوا، 3رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جب مشاورت مکمل ہوگی تو بتادیا جائے گا۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر ہم حکومت کے اتحادی ہیں، ہمارے نام سے بڑےبڑے چینلز خبریں چلارہے ہیں، کیا ہم ایسے میں وضاحت دینے کی بھی جسارت نہ کریں، ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ وزیراعظم وفاقی کابینہ سے ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ تو نام ہی شیئر نہیں ہوئے، نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا، ہماری طرف سے کوئی نام نہیں دیا گیا، آئین میں نگراں وزیراعظم کی تقرری کا طریقہ کار طے شدہ ہے، نگراں حکومت کیلئے غیرجانبداری ایک لازمی جز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وقت پرالیکشن کرانے کا باربار مطالبہ کیا ہے، ہماری توقع ہے کہ الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہو، پیپلزپارٹی کا مقابلہ صرف موجودہ حالات کے ساتھ ہے، ملکی اقتصادی حالات عام آدمی کیلئے ان کی کمر توڑنے کا باعث بن رہے ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے گھر بنانے کا عمل جاری ہے ملکیت خواتین کو دی جارہی ہیں، حالیہ طاقتور مون سون میں25جون سےاب تک133اموات ہوئیں، کے پی میں ایمرجنسی ڈکلیئر کردی گئی ہے، جیسے ہی موسم ٹھیک ہوگا ہم چترال ضرور جائیں گے، بارشوں میں زیادہ اموات دیواریں مہندم ہونے سے ہوئیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں