جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

کراچی میں قتل ہونے والے کینیڈین شہری کے قتل کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں قتل ہونے والے کینیڈین شہری کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، امین علوی کو گزشتہ رات ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل ہونے والے کینیڈین شہری کے قتل کا مقدمہ پاپوش تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمہ مقتول کی بہن کی مدعیت میں قتل اوراقدام قتل کی دفعات کےتحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ میں ڈاکٹرہوں،میرابھائی پرسوں کینیڈاسےکراچی آیا تھا ، گزشتہ رات بھائی امین علاقے کے کچھ بچوں کو عید کی شاپنگ کرانے جارہا تھا کہ پاپوش نگر ریلوے پھاٹک کے قریب ایک موٹرسائیکل پر 2 ملزمان آئے۔

- Advertisement -

متن کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے زور پر بھائی کولوٹنےکی کوشش کی، بھائی نےاس دوران مزاحمت کی توملزمان نےفائرنگ کردی، اطلاع ملنے پر فوراً اسپتال پہنچی تو بھائی کی لاش مردہ خانے میں تھی۔

یاد رہے پاکستانی نژاد امین علوی کو گزشتہ رات ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیاگیا تھا، مقتول چار غریب بچوں کو شاپنگ کرانے ناظم آباد گیا تھا۔

امین علوی عید کے موقع پر غریب بچوں کو پیسے دیتے یا خریداری کرواتے تھے لیکن ڈکیتوں نے چندہزار روپوں کیلئے جان لےلی، بچوں کے مطابق گولی لگنے کے بعد امین علوی تڑپتے رہے، نہ ایمبولینس آئی نہ ہی پولیس۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں