جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کراچی : پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈیفنس فیز 5میں پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم کا بھی ذکر ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر کلفٹن تھانے میں سرکار مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ دہشت گردی ، قتل اور دیگردفعات کے تحت درج ہوا ، ایف آئی آر میں جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم کا بھی ذکر ہے۔

- Advertisement -

مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ متوفی عبدالرحمان کے سر پربائیں جانب سے کنپٹی پر گولی لگی، گولی کا سکہ متوفی کے سر میں پھنس گیا تھا، سکے کو نکالا گیا اورچلا ہوا سکا اور پولیس اہلکار کی ٹی شرٹ کو سیل سر بمہر کردیا گیا۔

ساتھی پولیس اہلکار امین الحق کے ہمراہ ٹیم کا جائے وقوعہ کا ایک بار پھر معائنہ کیا، شاہین فورس کے اہلکار امین الحق نے واقعہ سے متعلق تفصیلات فراہم کی۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ خیابان شمشیر 26اسٹریٹ پرگشت کر رہے تھے، ہمارے پاس ایک کار تیز رفتار سے گزری، جس میں خاتون چیخ چلا رہی تھی، ساتھی اہلکار عبدالرحمان نے موٹر سائیکل کو گاڑی کے پیچھے لگا دیا۔

امین الحق نے مزید بتایا کہ کار کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب روکا اور ساتھی عبدالرحمان گاڑی میں بیٹھ گیا، اسی دوران کار سوار خاتون گاڑی سے اتر کر بھاگ گئی، کار والے نے عبدالرحمان کے ساتھ ہی گاڑی بھگائی اور گلی میں لے گیا۔

پولیس اہلکار نے کہا کہ ملزم گاڑی بھگاتا ہوا مختلف راستوں پر ایک جگہ پر روکا، کار سوار اور عبدالرحمان کے درمیان تلخ کلامی ہورہی تھی، اسی دوران کار سوار نے اپنے اسلحے سے فائرنگ کردی، فائرنگ سے گولی عبدالرحمان کے سر پر بائیں جانب لگی جس سے وہ زخمی ہوکرزمین پر گرگیا اور ملزم واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں