تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی : گلشن اقبال کے کوچنگ سینٹر میں طالبعلم کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی: گلشن اقبال کے کوچنگ میں طالبعلم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں بتایا گیا کہ ملزمان طلحہ اور لقمان کلاشنکوف لے کر آئے اور احسان پر فائرنگ کی‌۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال کے کوچنگ سینٹر میں طالب علم احسان علی کے قتل کا مقدمہ تھانہ گلشن اقبال میں درج کرلیا گیا، مقدمہ احسان علی کے والد اطہر علی کی مدعیت میں درج کیا۔

والد نے ایف آئی آر میں بتایا کہ میرا بیٹا احسان علی عظیم اسکولنگ سسٹم میں پڑھتا تھا، مجھے فون کرکے بتایا گیا کہ احسان علی کو گولی لگی ہے، اطلاع پر جب پہنچا تو بتایا گیا کہ احسان علی کو اسپتال لیکر گئے ہیں۔

والد نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ 4 بجے طلحہ اور لقمان آئے، جن کے ہاتھ میں کلاشنکوف تھی، دونوں سینٹر کی دوسری منزل پر گئے تھے اور تھوڑی دیر میں فائر کی آواز آئی اور شور شرابہ ہوا۔

ایف آئی آر کے مطابق دونوں نیچے آئے طلحہ کے ہاتھ میں کلاشنکوف تھی اور لقمان ساتھ تھا،یہ دونوں گلی میں فرار ہوگئے، مزید معلومات پر پتہ چلا کہ اوپر ٹیچر صدف بچوں کو پڑھا رہی تھی۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ صدف کے سامنے طلحہ نے لقمان سے پوچھا کون ہے، تو ٹیچر صدف کے سامنے طلحہ نے لقمان کو احسان کی طرف اشارہ کرکے بتایا اور طلحہ نے احسان علی کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔

مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ طلحہ کا احسان علی سے ایک دن پہلے جھگڑا ہوا تھا لیکن سینٹر انتظامیہ کی جانب سے دونوں میں صلح کرادی گئی تھی۔

انھوں نے مزید بتایا جب اسپتال پہنچا تو میرا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور اپیل کی دونوں ملزمان کیخلاف گرفتار کرکے ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Comments

- Advertisement -