ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

یومِ پاکستان پر شوبز ستاروں اور قومی کھلاڑیوں کے پیغامات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :یوم پاکستان کے تاریخ ساز دن پر قوم کا جوش وجذبہ عروج پر ہے اور اپنے اپنے طریقے سے وطن عزیز سے والہانہ محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہاں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، وہیں سوشل میڈیا پر بھی شوبز ستاروں اور قومی کھلاڑیوں کی جانب سے پیغامات اور مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

مشہور اداکار فیصل قریشی نے پیغام میں کہا ‘اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں’۔

پاکستانی گلوکار فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئر کی اور پیغام میں لکھا ہم سب کو یوم پاکستان کی پریڈ میں شامل ہونے پر فخر ہے، چلو مل کر اپنے ملک، اپنے ہیروز اور اپنے سپاہیوں پر فخر کرتے ہیں، پاکستان زندہ آباد۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان مبارک ہو، مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں یوم پاکستان کی مبارک باد دی اور کہا کہ میری زندگی میں میرا سب سے بڑا کردار اس ملک و قوم کی خدمت کرنا ہے، میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی کہ میں بطور سفیر اس ملک کی ہی نہیں بلکہ اپنے لوگوں کی بھی خدمت کروں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بالر ویاب ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی ہونے کے احساس سے بڑھ کر کچھ نہیں، ہر یوم پاکستان پر جشن منانے کا ایک اور موقع ملتا ہے کہ ہم کون ہیں اور اپنے ملک کے لئے کیا کام کرسکتے ہیں، اللہ تعالی ہمارے پاکستان کو ہمیشہ کے لئے اپنے رحم کی سائے تلے رکھے، امین

قومی ٹیم کے بیٹسمین احمد شہزاد نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے مجھے پاکستانی ہونے کی شناخت دی اور ملک کی خدمت کا موقع دیا۔

اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ پاکستان کیلئے اور پاکستانیوں کیلئے بہت اہم ہے ، اور ہامری کوشش ہونے چاہیئے کہ ہم اپنے پاکستان کو سپر پاور بنانے کی کوشش کریں اور یہ سب کرنے کیلیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

عمر اکمل نے بھی یوم پاکستان کی مبارک باد دی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں