اشتہار

سلینا جیٹلی کا شادی کی پیشکش کرنے والے مداح کو دلچسپ جواب

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سلینا جیٹلی نے شادی کی پیشکش کرنے والے مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک مداح نے سلینا جیٹلی کو پیغام بھیجا جس میں لکھا تھا کہ ’میری صحت ٹھیک نہیں اور میرا خیال رکھنے والا بھی کوئی نہیں ہے مزید صحت خراب ہونے سے پہلے مجھے اپنے پاس بلالیں اور مجھ سے جلد از جلد شادی کرلیں۔‘

اس مداح نے مزید لکھا کہ ’میں گھر جمائی بننے کے لیے تیار ہوں، میری زندگی اور صحت کو بچائیں۔‘

- Advertisement -

شادی کی پیشکش پر سلینا جیٹلی نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنے شوہر اور تین بچوں سے پوچھ کر بتاؤں گی۔‘

Celina Jaitly replied to a Twitter user.

واضح رہے کہ 41 سالہ سلینا جیٹلی تین بیٹوں کی والدہ ہیں اور شوہر، بچوں کے ساتھ آسٹریا میں مقیم ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سلینا جیٹلی کے جواب کو پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’انمول جواب۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اس کی صحت مزید خراب ہوجائے گی۔‘

تیسرے مداح نے لکھا کہ ’لوگ کبھی کبھی واقعی پریشان ہوتے ہیں، مطلب کچھ بھی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں