ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

کینگروز کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے پر آسٹریلوی کرکٹ چیف کا بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

سی ای او کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے آسٹریلین ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہونے کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں آسٹریلیا کی کارکردگی پر آسٹریلوی بورڈ کے سربراہ نے بالآخر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ مچل مارش اینڈ کمپنی کو شوپیس ایونٹ سے مایوس کن انداز میں باہر نکلنا پڑا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہوکلے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم ہمیشہ بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں، ہماری اعلیٰ کارکردگی کی حامل ٹیمیں ہر مہم کی تفصیلات سے ہمیں آگاہ کرتی ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ جب ہم اچھا کرتے ہیں اور جیت جاتے ہیں تو بھی اس کی تفصیل پر روشنی ڈالتے ہیں، جب ہم اتنا اچھا نہیں کھیلتے یا دوسرے نمبر پر آتے ہیں تو بھی ہم اس پر گفتگو کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ہم کیا سیکھ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں سپر ایٹ مرحلے میں افغانستان اور بھارت کے خلاف مسلسل دو شکستوں کے ٹیم آسٹریلیا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

آسٹریلیا کی قسمت بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے آخری سپر ایٹ میچ کے نتیجے پر منحصر تھی، جہاں بنگلہ دیش کو جیتنا تھی، تاہم افغانستان نے آٹھ رنز سے یہ میچ جیت کر آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں