اشتہار

چیئرمین نیب نے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب کا اعلیٰ سطح اجلاس پیر کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب کا اعلیٰ سطح اجلاس پیر کو ہوگا، ڈپٹی چیئرمین نیب پراسیکیوٹرجنرل احتساب اجلاس میں شریک ہوں گے، ڈی جی آپریشنز اور علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹرز جنرل بھی شرکت کریں گے، مذکورہ اجلاس میں اہم کیسز سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قومی احتساب بیورو(نیب) کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیب آپریشنز اور پراسیکیوٹرڈویژن کو مزید تقویت دینے پر غور ہوگا، جبکہ شکایات کی تصدیق، انکوائریوں اور تفتیشی عوامل کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

- Advertisement -

علاقائی بیوروز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی حکمت عملی بھی بنائی جائے گا۔

جو لوگ حکومت میں رہے، نیب نے اب ان پر ہاتھ ڈالا ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب نے بدعنوان عناصر کو کٹہرے میں لانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، احتساب عدالتوں میں سزاؤں کی شرح 68.8فیصد رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینئرافسران کی دانش سے استفادہ کے لیے سی آئی ٹی کا نظام متعارف کرایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں