ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کا نیب کے قید خانے دیکھنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کمیشن فار ہیومین رائٹس (این سی ایچ آر) کے چیئرمین جسٹس (ر) علی نواز چوہان نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قومی احتساب بیورو کے قید خانے دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین علی نواز چوہان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ’ہم نیب کے قید خانے دیکھنا چاہتے ہیں۔‘

[bs-quote quote=”ریاست کی سطح پر پولیس تشدد کے معاملے پر منظم آواز اٹھانی ہوگی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”علی نواز چوہان” author_job=”چیئرمین این سی ایچ آر”][/bs-quote]

- Advertisement -

چیئرمین این سی ایچ آر کا کہنا تھا کہ نیب کے زیرِ تحویل ملزمان پر تشدد کی خبریں ہیں۔

جسٹس (ر)علی نواز چوہان نے کہا ’تشدد پر ریاست کی طرف سے پہلی رپورٹ شائع کر دی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق تشدد کے 424 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔‘

چیئرمین نے پولیس تشدد کے بڑھتے واقعات پر کہا کہ ریاست کی سطح پر پولیس تشدد کے معاملے پر منظم آواز اٹھانی ہوگی۔

علی نواز نے کہا کہ ڈاکٹر کامران نے نیب پر تشدد کے الزامات لگائے ہیں، ان الزامات کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، جیلوں کی صورتِ حال بھی اچھی نہیں، یہ سب تشدد کی ہی قسم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پولیس کی جانب سے تشدد اور غفلت برتنے کے بڑھتے واقعات

این سی ایچ آر کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ رول آف لا کے سامنے کوئی بھی ادارہ بڑا نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق نہ ہونے کی وجہ فرقہ وارانہ اختلافات کا ختم نہ ہونا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب یونی ورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کو نیب نے 11 اکتوبر کو غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں حراست میں لے کر دیگر اساتذہ سمیت ہتھکڑیاں لگا کر احتساب عدالت میں پیش کیا تھا جس پر چیئرمین نیب نے نیب کے ایڈیشنل ڈی جی محمد رفیع کو معطل کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں