ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نجم سیٹھی یا ذکا اشرف، پاکستان کرکٹ کی سب سے طاقتور کرسی پر کون بیٹھے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعیناتی پر حکومتی اتحادی جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ن لیگ نجم سیٹھی پی پی ذکا اشرف کو اس عہدے پر لگانا چاہتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعیناتی پر حکومتی اتحادی جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ن لیگ نجم سیٹھی پی پی ذکا اشرف کو پاکستان کرکٹ کے اس طاقتور عہدے پر دیکھنا چاہتی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخاب سے قبل ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے انہیں جلد چیئرمین کے الیکشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ساتھ ہی پیٹھ تھپتھپا کر امیدوار بھی نامزد کر دیا۔

- Advertisement -

اس معاملے پر ٹوئسٹ اس وقت آیا جب اتحادی جماعت پیپلز پارٹی ہی ن لیگ کے مدمقابل آگئی۔

بین الصوبائی رابطے کے وزیر احسان مزاری کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی وزارت پی پی کے پاس ہے اور چیئرمین پی سی بی وہی ہوگا جس کو پی پی لیڈر شپ نامزد کرے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال دسمبر میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور نجم سیٹھی کو چار ماہ کے لیے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا سربراہ بنا کر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ اور پی سی بی آئین 2014 کی بحالی کا ٹاسک سونپا تھا۔ بعد ازاں کمیٹی کو دو ماہ کی توسیع بھی دی گئی تھی جو 20 جون کو ختم ہو رہی ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا اونٹ آخر کس کروٹ بیٹھے گا اور پاکستان کرکٹ کی طاقتور ترین کرسی پر کس کا نامزد امیدوار براجمان ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں