جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بجلی گھر تھانے میں درج ایف آئی آر خارج اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کو بڑا ریلیف مل گیا۔ عدالت نے ان کے خلاف بجلی گھر تھانے میں درج مقدمہ خارج کر دیا جب کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ون کی جانب سے جاری کیے گئے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیے۔

مذکورہ مقدمے کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام پر شہری نے مقدمہ درج کرایا تھا جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ ون نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

مذکورہ مقدمے اور نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو پی ٹی آئی کے وکلا نے بلوچستان ہائیکورٹ میں چلینج کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں