اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بندے کو اسرائیل بھیجا، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بندے کو   اسرائیل بھیجا، ان کے دور میں پہلا وفد اسرائیل گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ قرار دینے کے حوالے سے ایجنڈا اب ناکام ہو گیا ، فروری میں سابق وزیر اعظم نے ہستے بستے معاہدے کو توڑا تھا ، سابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ایک ایجنڈے کے تحت معاہدے کو توڑا۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ اپریل سے دسمبر تک پروپیگنڈہ کیا گیا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ہے، آئی ایم ایف نےسخت نےشرائط منوائیں، اسکو بیرونی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل تھی لیکن آئی ایم ایف 3 ارب ڈالر لیکر میدان میں آیا، 2 ارب ڈالر سعودی عرب نے دیئے۔

- Advertisement -

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بندے کو ویزا جاری کر کے اسرائیل بھیجا گیا ، انکے دور میں پہلا وفد اسرائیل گیا اور تمام معاملات کو حل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر اسرائیلی لابی کی ہوا تیز کی جارہی ہے،اسرائیل کو کسی بھی صورت پاکستان نے تسلیم نہیں کیا ، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں