ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا، اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

اٹک : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا، اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت کے سامنے اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کا بیان دے دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بیان میں کہا ہے کہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا ،میں اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں، میں اپنے وکلا سے کہوں گا درخواست واپس لے لیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت میں خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی تھی۔

یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے تھے کہ توشہ خانہ میں اوریجنل آرڈر تو اڈیالہ جیل میں رکھنے کا تھا، کل کو آپ رحیم یار خان ٹرانسفر کر دیتےہیں تو وہاں سے ٹرائل کریں گے؟

جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ہوئی توعدالتی آرڈر اٹک جیل کا ہے،

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں