23.4 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ‘بی’ سے ‘سی’ کلاس منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی سے سی کلاس منتقل کردیا گیا، ،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ نے بتایا کہ انہیں ٹیبل، کرسی اور چار پائی دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں بی سے سی کلاس میں منتقل کردیا گیا، جیل ذرائع نے کہا ہے کہ سی کلاس میں اس سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی اسیررہے تھے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں سی کلاس میں بنیادی سہولتیں نہیں دی جاتی، سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بی کلاس میں نہیں، سیکورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو وہاں بہتر سہولتیں میسر ہیں اور انہیں ٹیبل،کرسی ،چارپائی دی گئی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے منتقلی کی درخواست پر سماعت کے بعد ملزم کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

بعد ازاں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سخت سکیورٹی میں اٹک جیل سے سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں