منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

چیئرمین سینیٹ کا اعظم سواتی معاملے پر کمیٹی بنانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے راہنما تحریک انصاف سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیوز کے معاملے پر پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اعظم سواتی کی ویڈیوز کے معاملے پر پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی میں تمام جماعتوں کے رہنما شامل ہوں گے، کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کر کے ایوان میں پیش کرے گی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ اعظم سواتی کے ویڈیوز سے متعلق انکشافات قابلِ مذمت اور افسوس ناک ہیں، سینیٹر کے انکشاف سے دلی رنج اور تکلیف پہنچی، وہ ایک ایماندار اور قابلِ عزت شخصیت کے مالک ہیں، انہیں کوئٹہ بطور مہمان بہترین رہائش فراہم کی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: میں پاکستان کی طرف سے اعظم سواتی کی اہلیہ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ تمام سینیٹرز بلاتفریق قابلِ احترام اور خاندان کے مانند ہیں، اعظم سواتی میرے خاندان کے ممبر کی طرح ہیں، بطور مسلمان و بلوچ اخلاقی اقدار سے بخوبی آگاہ ہوں، وہ ایوان کے باعزت ممبر ہیں ان کی تکالیف کا ادراک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں