چمن : صوبہ بلوچستان کے شہر چمن کے علاقے بوغرہ چوک میں دھماکہ ہوا جس میں لیویز اہلکار محفوظ رہے۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان میں بوغرہ چوک کے قریب زوردھماکہ ہوا جس میں لیویز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھاواقعے کےبعد سیکورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 6مشتبہ افراد کوحراست میں لیا۔
دوسری جانب ایف سی بلوچستان نے سوئی کےقریب کٹھن کےعلاقے میں کارروائی کےدوران دھماکہ خیز مواد سمیت مختلف تخریبی مواد برآمد کرلیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی کٹھن نالہ میں کی گئی،کاروائی میں نالے سے 5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد،3 کلو گرام نٹ بولٹ،2 ڈیٹونیٹرز اورڈیٹونیٹنگ کارڈز برآمد کرلیےگئے ہیں،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
مزیدپڑھیں: کوئٹہ میں ایف سی پر فائرنگ،3اہلکارشہید
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ کےنواحی علاقے میں ایف سی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔
مزیدپڑھیں:بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
واضح رہےکہ رواں ماہ کے آغاز میں ژوب کے علاقےگوال اسماعیل زئی میں ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں اسلحہ اور بارود بھاری مقدارمیں قبضے میں لے لیا تھا۔