21.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کھجوروں کے رنگ میں تبدیلی، وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں گزشتہ کچھ عرصے سے سنہرے رنگ کی کھجوریں مارکیٹ میں آ رہی ہیں جس کے بارے میں یہ افواہیں بھی گردش میں رہیں کہ کھجوروں کو لیزر شعاعوں سے گزارا جاتا ہے مگر اب اس کی حقیقی وجہ سامنے آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کچھ عرصے سے مملکت میں مارکیٹوں میں گولڈن لائٹ براؤن رنگ کی کھلتی رنگت کی کھجوریں دستیاب ہیں جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر انہیں لیزر شعاؤں سے گزار کر سنہری رنگ دینے کے دعوے کیے جا رہے تھے تاہم سعودی عرب میں کھجوروں کی دیکھ بھال کے حوالے سے قائم قومی مرکز نے ایسی تمام افواہوں اور دعووں کی تردید کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قومی مرکز کے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کھجوروں کے رنگ میں تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو باتیں کی جا رہی ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ کھجوروں کو کسی قسم کی لیزر شعاؤں سے نہیں گزارا جاتا ہے۔

- Advertisement -

بیان میں کھجوروں کی رنگت میں تبدیلی کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کھجوروں کے رنگ میں تبدیلی کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سب سے اہم علاقے کی آب وہوا اور موسم ہوتا ہے جس سے کھجور کے رنگ میں فرق آتا ہے۔

اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہر علاقے میں نمی کا تناسب جدا ہوتا ہے جبکہ درجہ حرارت اور مٹی کی ساخت بھی کھجور کی رنگت پر اثرا انداز ہوتی ہے۔

جن علاقوں میں نمی اور گرمی زیادہ ہوتی ہے وہاں کی کھجوروں کا رنگ گہرا ہوتا ہے جبکہ وہ علاقے جہاں کی ہوا خشک اور مٹی چکنی نہ ہو وہاں کی کھجوروں کا رنگ کھلا ہوتا ہے۔

قومی مرکز کا کہنا تھا کہ لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ باتوں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں