بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

حکومت کا وفاق اور پنجاب کابینہ میں تبدیلی کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں نئے لوگوں کو لائیں گے جبکہ وفاقی کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

شہباز گل نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ الگ الگ نہیں ایک ہیں یہ سب چور ہیں، اندر سے ایک دوسرے کوپسندنہیں کرتے، یہ سمجھتے ہیں کہ ساتھ ہونگے تو سزاؤں سےبچ سکیں گے۔

شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ مریم صفدر کے چچا اور کزن پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے ، چچا شہباز شریف اور کزن حمزہ شہباز پر مشکل وقت ہے تو مریم نواز سائلنٹ موڈ پر ہیں۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق) اور نون لیگ کی ملاقات پرچائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنےکی کوشش تھی، شہباز شریف نے چوہدری برادران کےکندھے پربندوق رکھ کر اپنےفائدے کی کوشش مگر مونس الہیٰ کا جواب سن کر ان کو سمجھ جانا چاہیئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں