اشتہار

چیف الیکشن کمشنر کے نام پر جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام پر جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ترجمان الیکشن کمیشن نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر کے ساتھ بنائے گئے۔

ترجمان نے اپیل کی کہ عوام ان جعلی پیغامات اور پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں، اس طرح کے جعلی پیغامات کو نظر انداز کیا جائے۔

- Advertisement -

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے چند ہفتے قبل گزشتہ روز سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید کا استعفیٰ منظور کیا گیا تھا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے خرابی صحت کے باعث استعفیٰ دیا تھا جسے اب منظور کر لیا گیا ہے۔

عمر حمید نے 7 جنوری کو خراب صحت کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں