تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چلی: جمہوری حکومت کا تختہ الٹے جانے 42سال مکمل ہونے پراحتجاجی مظاہرے

چلی: فوجی آمر کی جانب سے بیالیس برس قبل جمہوریت کو پامال کرنے کے خلاف عوام میں فوجی آمر کے خلاف غم وغصہ دور نہ ہوسکا، فوجی جنتا کے خلاف ملک میں اب بھی پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

چلی کے دارالحکومت میں جمہوری صدر سلواڈور کی حکومت کا تختہ الٹنے اور قتل کے بیالیس سال مکمل ہونے پر مظاہرہ کیا گیا، جو پر تشدد صورتحال اختیار کرگیا، پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ املاک اور گاڑیوں کو نذرآتش کیا گیا۔

چلی میں فوجی جنرل اگسٹو پنوچٹ جمہوری صدر سلواڈورکی حکومت برطرف کرتے ہوئے اقتدار پر قابض ہوئے جبکہ صدر کو قتل بھی کردیا گیا، چلی کے عوام جنرل اگسٹو کے بیس سالہ دور حکومت کو بدترین دور قرار دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -