تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

کالی مرچوں نے خاتون کی جان لے لی

برازیلین خاتون کھانا پکانے کے دوران مرچوں کی خوشبو سونگھنے سے موت کے منہ میں چلی گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ تھائیس میڈیروس گھر والوں کے لیے کھانا بنارہی تھیں کہ انہوں نے غیرارادی طور پر کالی مرچ کی خوشبو سونگھ لی جس کے سبب ان کے گلے میں جلن ہوئی اور وہ بیہوش ہوگئیں۔

خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ خاتون میں سیریبرل ایڈیما کی نشاندہی ہوئی جو ایک ایسی حالت ہوتی ہے جو دماغ میں سوجن کی وجہ سے ہوتی ہے۔

موت سے قبل تھائیس کوما میں بھی گئی تھیں لیکن ان کی موت واقع ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق سیریبرل ایڈیما کی وجہ سے کھوپڑی کے اندر دباؤ بڑھ جاتا ہے جو دماغ میں خون کے بہاؤ اور آکسیجن کی ترسیل میں خلل کا باعث بنتا ہے جس سے معمول کے کام انجام دینا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -