تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چین: اسکول کے قریب دھماکا، 7 افراد ہلاک، 59 زخمی

بیجنگ: چین کے مشرقی صوبے جیانگ زو کی کاؤنٹی فینگ ژیان میں اسکول کے باہر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں اب تک 7 افراد ہلاک 59 زخمی ہوگئے۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکا اسکول کے چھٹی کے وقت مرکزی دروازے کے باہر ہوا، عین دھماکے کے وقت بچے اسکول سے باہر نکل رہے تھے۔ دہشت گردی کے اس وقعے میں اب تک 7 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوئے ہیں۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ سیکیورٹی کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری کو تعینات جبکہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا۔ کارروائی کی ذمہ داری ابھی تک کسی گرہ نے قبول نہیں کری تاہم اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -