جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

چین کا امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیکس عائد کیے جانے کے جواب میں چین نے امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی ان پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یوآن کی قدر میں مزید کمی کردی تھی، تمام صورت حال میں امریکی اسٹاک ڈاؤ جونز میں سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہوئی، دن کے اختتام پر اسٹاک 700 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی۔

- Advertisement -

اقتصادی ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر چین نے اپنی کرنسی کی قدر میں مزید کمی کی تو اس کا اثر ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں تک آٗئے گا اور ہوسکتا ہے انہیں بھی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: امریکا نے چین کو کرنسی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملک قرار دے دیا

ماہرین کے مطابق کرنسی کی قدر میں کمی سے دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافے، مزید ٹیکسز اور تجارتی پابندیوں کا خدشہ ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکا کے چین کو کرنسی میں چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملک قرار دیے جانے کے بعد دنیا کی دونوں بڑی اقتصادی طاقتوں کے مابین تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کرلے گی۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکا اور چین کے صدور کے درمیان ملاقات جاپان میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔ ملاقات میں امریکا و چین کے صدور نے مذاکرات کے آغاز پررضا مندی کا اظہار کیا تھا، جبکہ امریکی صدر نے چین پر عائد 300 بلین ڈالرز کے نئے ٹیرف کے نفاذ کی معطلی کا اعلان بھی کیا تھا۔

جاپان میں منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ میں چینی و امریکی صدور نے تنازعاتی معاملات میں مزید شدت پیدا نہ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں