20.6 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

مودی سرکار کے کرائے کے قاتلوں کیخلاف کینیڈین کورٹ میں پیشی

اشتہار

حیرت انگیز

مودی سرکار کے کرائے کے قاتلوں کیخلاف کینیڈین کورٹ میں پیشی ہوئی، سپرنٹنڈنٹ مندیپ موکر نے گرفتار شدہ قاتلوں اور مودی سرکار کے مابین تعلق اور رابطے کے بارے بتایا۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کے گرد قانون کا گھیرا ہر گزرتے دن کےساتھ تنگ ہو رہا ہے، کینیڈین سرزمین پرمودی کی جانب سے ہونے والی قتل وغارت پہلے ہی عالمی سطح پر آشکار ہوچکی ہے۔

سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون2023 کو کینیڈا میں ایک گردوارے کے باہر گولی مارکر ہلاک کر دیا گیا تھا، ستمبر 2023 میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دعویٰ کیا تفصیلی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی سرکار ملوث ہے۔

- Advertisement -

فائیوآئیزجیسی عالمی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے بھی جسٹن ٹروڈو کے دعوے کی تصدیق کی۔

3 مئی کو رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کی جانب سے ایڈمونٹن اور البرٹا میں 3 بھارتی شہریوں کو فرسٹ ڈگری قتل کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

گرفتارہونے والے بھارتی شہریوں میں کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار شامل ہیں جو کہ کینیڈا میں 5 سالوں سےعارضی شہری کےطور پر مقیم ہیں۔

7مئی 2024 کو گرفتار شدہ بھارتیوں کو عدالت میں پیش کیا گیا ، تینوں بھارتی شہریوں کو عدالت کی جانب سے 21مئی کو برٹش کولمبیا پروونشل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

ہردیپ سنگھ نجر قتل مقدمے کی سنوائی کے دوران کورٹ روم تحریک خالصتان کے بے شمار حامیوں سے بھرا تھا، عدالت کے باہر بھی 100سے زائد افراد خالصتان کے پرچم اٹھائے کھڑے، مودی کیخلاف نعرے بازی میں مصروف نظر آئے۔

عدالت کے باہر کھڑے سکھوں نے مودی سرکار کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا، سکھوں نے مودی سرکار کیخلاف ہر پلیٹ فارم پرآوازبلندکرنےاورتحریک خالصتان کوجاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سپرنٹنڈنٹ مندیپ موکر نے گرفتار شدہ قاتلوں اور مودی سرکار کے مابین تعلق اور رابطے کے بارے میں بتایا کہ
“ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تمام تحقیقات مودی سرکار کی جانب اشارہ کررہی ہیں”

امریکامیں گرپتونت سنگھ پنوں کےقتل کی کوشش کرنےوالےبھارتی شہریوں کوبھی گرفتارکیاجاچکاہےجن میں نکھل گپتا جیسے ڈرگ ڈیلر بھی شامل ہیں۔

امریکا میں بھی مودی سرکاراوربھارتی شہریوں کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر کی جانب سےبھی 6مئی کو بیان سامنے آیاجس میں کہاگیا کہ "کینیڈا اور امریکامیں سکھ رہنماؤں کے قتل کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے اور بھارت کو بھی اسے معاملے پر سنجیدگی دکھانی چاہیے”

کیا مودی اس باربھی اپنےمن گھڑت پروپیگنڈوں اورجھوٹ کی بنیادپراپنےآپ کوقانون کی گرفت سے بچا پائے گی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں