اشتہار

امریکا افغانستان کے منجمد اثاثے فوری ختم کرے، چین

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا : چین نے امریکا سے افغانستان کے اثاثے فوری جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کا اس کے اثاثے منجمد رکھنے کا کوئی حق نہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چینی مندوب نے امریکا پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے سات ارب ڈالر کے بیرون ملک اثاثے افغان عوام کی ملکیت ہیں، استعمال کا حق انہیں دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ امریکی عدالت فیصلہ دے چکی ہے کہ امریکہ افغانستان کے بیرون ملک اثاثے منتقل کرنے کا حق نہیں رکھتا۔

- Advertisement -

چینی مندوب نے کہا کہ امریکا کے پاس افغانستان کے اثاثے منجمد رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں، افغان مرکزی بینک کے اثاثے افغان عوام کو واپس کرنے چاہئیں، جس سے ان کی خواتین اور بچوں کو فائدہ پہنچے۔

یاد رہے کہ 11 ستمبر 2001 کو امریکا کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون کی عمارت سے جہاز ٹکرائے گئے تھے، جس کے نتیجے میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکا نے حملے کا ذمہ دار القاعدہ کو قرار دیتے ہوئے طالبان پر معاونت کا الزام عائد کیا تھا۔

گزشتہ برس اگست کے وسط میں طالبان نے افغانستان پر حکومت قائم کر لی تھی جس پر حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں نے افغانستان کے مرکزی بینک کے اثاثوں کو منجمد کر دیا تھا۔

ان اثاثوں کی مالیت تقریباً 10 ارب ڈالر ہے، جس میں سے 7 ارب ڈالر امریکا میں رکھے گئے تھے۔ امریکی صدر نے ان میں نصف افغان عوام اور نصف نائن الیون متاثرین کو دینے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں