تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

باہمت دادی نے 6 روز میں‌ ہی کرونا وائرس کو شکست دے دی

بیجنگ: چین کی  باہمت معمر خاتون (دادی) نے جان لیوا کرونا وائرس کو چھ دن میں شکست دے دی۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ووہان سے تعلق رکھنے والی 101 سالہ خاتون کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کو اُن کا پوتا یکم مارچ کو اسپتال لے کر پہنچا، ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو دیکھتے ہوئے بیماری کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرائے تھے جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

مزید پڑھیں: سائنس دان مرنے کے بعد میراث میں کروناوائرس کی ویکسین چھوڑ گیا

ڈاکٹرز نے خاتون کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا اور علاج شروع کیا۔معمر خاتون کرونا وائرس سے خوف زدہ تو تھیں مگر وہ بیماری کو شکست دینے کے لیے پرعزم بھی تھیں۔

ڈاکٹرز نے خاتون کا 6 روز علاج کیا جس کے بعد اُن کا کرونا کی تشخیص کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تو رپورٹ منفی آئی، یعنی وہ اپنے عزم سے وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں تھیں۔ ڈاکٹرز نے خاتون کی طبیعت کو بہتر قرار دیتے ہوئے انہیں اسپتال سے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان میں پھوٹنے والا وائرس دنیا کے 106 ممالک میں پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے مجموعی طور پر آج تک 4325 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کا بچہ کروناوائرس کا شکار تو نہیں؟ 6 علامات جانیے

واضح رہے کہ چین میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ تو ہے مگر دنیا بھر میں یہ واحد ملک ہے جہاں مریض تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -