26.6 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

14 اگست 1947 کو ہونے والی چوری، شہری نے آئی جی پنجاب سے سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چنیوٹ: قیام پاکستان کے وقت ہونے والی چوری کے مقدمے میں چنیوٹ کے شہری نے آئی جی پنجاب سے سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 76 سال پہلے چوری کے مقدمے میں متاثرہ خاندان انصاف کے لیے میدان میں آ گیا، قیام پاکستان کے وقت کی چوری کے مقدمے کی پیروی کے لیے تیسری نسل نے محکمہ پولیس سے رجوع کر لیا ہے۔

چنیوٹ کے جوان ساجد اسماعیل نے چوری کی ریکوری کے لیے آئی جی پنجاب کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے نانا، نانی، اور والدہ مقدمے میں پیش ہوتے ہوتے دنیا سے چلے گئے، لیکن انھیں انصاف نہیں ملا، برٹش یا پاکستانی حکومت؟ انھیں انصاف کون دے گا؟

- Advertisement -

ساجد اسماعیل نے خط میں لکھا ’’14 اگست 1947 کو سحری کے وقت ہمارے گھر میں چوری ہوئی، تھانہ صدر چنیوٹ میں 15 اگست 1947 کو مقدمہ نمبر 147 درج ہوا، زیورات، قیمتی کپڑے اور دیگر سامان چوری ہوا تھا۔‘‘

انھوں نے خط میں لکھا ’’ نانا، نانی، والدہ مقدمے میں پیش ہوتے ہوتے دنیا سے چلے گئے، چوتھی نسل مقدمے کی پیروی کر رہی ہے لیکن ملزمان نہیں ملے۔‘‘

ساجد اسماعیل نے خط میں مطالبہ کیا کہ مقدمے کی دوبارہ تفتیش کی جائے، ملزمان کو گرفتار اور سامان برآمد کیا جائے، ساجد اسماعیل نے درخواست میں لکھا کہ پولیس کہتی ہے اُس وقت برٹش گورنمنٹ تھی آپ برطانیہ جا کر کیس کریں، آپ بتائیں ہمیں انصاف کون دے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں