جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سی آئی اے چیف کے خفیہ دورہِ چین کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے چیف کا دورہ چین کا انکشاف ہوا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے کے لیے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے گزشتہ ماہ چینی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کے لیے چین کا دورہ کیا۔

برنز نے مئی میں دورہ کیا جس کی پہلی بار دی فنانشل ٹائمز نے اطلاع دی تھی۔ یہ دورہ ایسے وقت سامنے آیا جب واشنگٹن بیجنگ کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے اور مواصلات کی لائنوں کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

- Advertisement -

FILE PHOTO: U.S. Deputy Secretary of State William Burns makes remarks at the start of the Ecopartnership event of the U.S.-China Strategic and Economic Dialogue (S&ED) at the State Department in Washington July 11, 2013. REUTERS/Jonathan Ernst/File Photo

اس خدشے کے دوران کہ دو عالمی طاقتوں کے درمیان غلط بات چیت حادثاتی طور پر تنازع کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے واشنگٹن اور بیجنگ میں مختلف اعلیٰ حکام کے درمیان رابطے اور ملاقاتوں کا شیڈول بحال کرنے پر زور دیا ہے۔

ایک امریکی اہلکار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ گزشتہ مہینے، ڈائریکٹر برنز نے بیجنگ کا سفر کیا جہاں انہوں نے چینی ہم منصبوں سے ملاقات کی اور انٹیلی جنس چینلز میں مواصلات کی کھلی لائنوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں