تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سرکس کے دوران پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

ماسکو: روس میں سرکس کے شیر نے رنگ میں آنے کے بعد تربیت کرنے والے شخص کو بری طرح سے بھنبھوڑ کر زخمی کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس میں ہونے والے سرکس میں شریک ایک خاتون نے شیروں کے پنجرے میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

عام طور پر روس میں ہونے والے سرکس میں چند شرکا اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کو متاثر کرنے کے لیے جنگلی جانوروں کے پنجرے میں جاکر تصاویر بنواتے ہیں، جس کے دوران اکثر خوفناک واقعات پیش آتے ہیں۔

ٹرینر نے شیروں کو کھولا تو ایک شیر اُس کی طرف تیزی سے آیا اور اُس نے ٹانگ پکڑ کر اُسے بھنبھوڑنا شروع کردیا۔ شیر کا حملہ اس قدر اچانک تھا کہ ٹرینر کچھ نہ کرسکا اور زمین پر گر گیا، جس کے بعد خونخوار شیر نے دانتوں میں ٹانگ دبا کر اُسے بھنھوڑنا شروع کیا۔

سرکس انتظامیہ کے دیگر اراکین نے ٹرینر کو چھڑوانے کے لیے ڈنڈوں، سریوں سے شیر کو مار کر پیچھے ہٹایا تو شیر نے دوبارہ زیادہ شدت سے حملہ کیا،خوش قسمتی سے دوبارہ حملے میں بھی ٹرینر کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا اور پیر پر زخم آئے۔

مزید پڑھیں: سرکس میں شیروں کا حملہ، ٹرینر ہلاک

یہ بھی پڑھیں: شیر کا پنجرے میں آنے والی لڑکی پر حملہ، بچے نہ دیکھیں

انتظامیہ نے ٹرینر کو فوری اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے اُسے ہنگامی طبی امداد دے کر طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دیا۔اس واقعے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی وائرل ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق زخمی ٹرینر کی شناخت میکسم اورلو کے نام سے ہوئی، جس پر ویگا نامی شیر نے حملہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شیر کے حملے کے وقت ایک حاملہ خاتون بھی شرکا میں موجود تھیں، یہ منظر دیکھ کر وہ اس قدر خوفزدہ ہوئیں کہ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا فوری آپریشن کیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں