اشتہار

16 سال سے کلفٹن کے گھروں میں ڈکیتی کرنیوالے ’اچھو گینگ‘ کے 2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن ڈیفنس میں 16 سال سے گھروں کو لوٹنے والے ’اچھو گینگ‘ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن ڈویڑن پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 16 سالوں سے ڈیفنس کلفٹن کے مختلف علاقوں کے گھروں میں چوریاں کرنے والے اچھو گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

  ایس پی کلفٹن احمد چوہدری کے مطابق ان ملزمان میں گروہ سرغنہ اشرف عرف اچھو اور آصف شامل ہیں جو پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ان ملزمان کے قبضہ سے بھاری رقم لاکھوں کی جیولری اور دیگر سامان سمیت چوری میں استعمال اوزار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

 ایس پی کلفٹن احمد چوہدری کا بتانا ہے کہ ماہر چوروں کا گینگ تین ملزمان پر مشتمل تھا جن کا ایک ساتھی خورشید پہلے ہی جیل جا چکا ہے، یہ ملزمان تقریبا 16 سال سے گھروں میں چوریاں کر رہے تھے۔

 ایس پی احمد چوہدری نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ساحل کے علاقے میں ایک گھر سے 100 تولے سے زائد سونا لوٹ کر فرار ہوئے تھے جبکہ ملزمان نے کلفٹن میں بھی ایک کروڑ روپے سے زائد کی واردات کی تھی۔

 ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ٹیم تشکیل دی تھی جس میں ایس پی کلفٹن سمیت ایس ایچ او عرفان میو وقار تنولی اور عبدالرسول بھگیو شامل تھے۔

 گرفتار ملزمان نے درخشاں گزری ساحل ڈیفنس اور کلفٹن میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں