اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کنگنا کی تقریب میں وزیراعلیٰ اور پارٹی صدر کی شرکت، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے قربت بڑھتی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ اُن کی فلم کے ریڈ کارپیٹ پر  پہلی بار کسی وزیراعلیٰ نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا گزشتہ دنوں سیاست میں آنے کا اعلان کرچکی ہیں، کچھ دن قبل نئی دہلی میں ہونے والی سرکاری تقریب کے دوران انہوں نے مستقبل میں سیاست شروع کرنے کا عندیہ دیا۔

اس تقریب میں نریندر مودی بھی موجود تھے، بالی ووڈ اداکارہ نے اُن کی شان میں قصیدہ گوئی بھی کی اور انہیں ملک کا سب سے بہترین بھارتی وزیراعظم قرار دیا۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی میدان میں آکر ملک کی خدمت کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہی ایک بہترین راستہ ہے جس کے ذریعے بھارت کی خدمت کی جاسکے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’مودی بھارت کے جمہوری وزیراعظم ہیں جن کی قیادت میں ملک درست سمت پر گامزن ہے، ہمیں چار سال کی کارکردگی کو نہیں بلکہ ماضی کو دیکھ کر بی جے پی کی حکومت کا موازانہ کرنا چاہیے‘۔

حکمراں جماعت کے حق میں اچانک کنگنا کے بیانات کا آنا ساتھی اداکاروں کے لیے حیران کُن تھا کیونکہ اداکارہ کافی عرصے سے خاموش بیٹھی تھیں اور شوبز انڈسٹری میں مصروف تھیں۔

بی جے پی حکومت نے کنگنا کی حمایت کے بعد اُن کی نئی آنے والی فلم کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا جس کا عملدرآمد اُس وقت دیکھا گیا کہ جب ’چلو جیتے ہیں‘ کی تعارفی تقریب ہوئی تو اُس میں بھارتی ریاست مہاشٹرا کے وزیراعلیٰ دیوندرا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

دونوں مہمانِ گرامی نے اداکارہ کی نئی آنے والی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مودی کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

اطلاعات کے مطابق ’چلو جیتے ہیں‘ فلم مودی کے بچپن پر بنائی گئی ہے جس میں اکشے کمار اور کنگنا سمیت دیگر اداکار کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ ہدایت کاری کے فرائض آنند ایل رائے نے سرانجام دیے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں