تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن پر بڑا الزام عائد کردیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ اپوزیشن کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن عناصر انتشارپھیلا کر ترقی کو روکنےکےدرپےہیں، موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی رتی بھر گنجائش نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے، پی ڈی ایم کو ملکی ترقی عزیز نہیں ، یہ ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کےسفر کےلئےٹیک آف کرچکا، معیشت درست ٹریک پر آچکی ہے، کرونا کےباوجود کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا

عثمان بزدار نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں، افراتفری نہیں، اپوزیشن عناصرانتشارپھیلا کر ترقی کو روکنےکےدرپے ہیں، موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی رتی بھر گنجائش نہیں۔

اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتشار کی سیاست کرنے والوں کو قومی مفاد میں ہوش کےناخن لینےچاہئیں، پاکستانی عوام اب ناعاقبت اندیش عناصر کےجھانسے میں نہیں آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -