اشتہار

‘اینٹی کرپشن موبائل ایپ سے شکایات پرکارروائی کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اینٹی کرپشن نے 6ماہ میں 1ارب40کروڑ مالیت کی 1400کینال زمین واگزار کرالی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی موبائل ایپ سےشکایات پرکارروائی کےمثبت نتائج سامنےآرہےہیں۔

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبے کوکرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہیں ، عثمان بزدارکی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن متحرک ہیں اور پنجاب میں سرکاری اراضی پرقابض افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہے۔

اینٹی کرپشن نے 6ماہ میں1ارب40کروڑمالیت کی 1400کینال زمین واگزارکرائی جبکہ اینٹی کرپشن پنجاب کی موبائل ایپ پر 6ماہ کے دوران2809شکایات موصول ہوئیں ، شکایات پر140انکوائریاں شروع کی گئیں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ موبائل ایپ سےشکایات پرکارروائی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، پنجاب میں کرپشن کے خلاف نوٹالیرنس کی پالیسی جاری رہے گی، کرپشن کے ناسور کا خاتمہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیاکےخلاف بلاامتیازکارروائی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، قبضہ مافیا کی سرکوبی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پاکستان کی بنیادوں کوکرپشن کے’’کورونا‘‘نے کھوکھلا کیا، اپوزیشن جماعتیں کورونا جیسے قومی مسئلے پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کورونا کے ساتھ کرپشن کاخاتمہ ہماری حکومت کا سرفہرست ایجنڈا ہے، عوام کے تعاون سے کوروناپربھی قابو پائیں گےاورکرپشن پربھی، عوام بنیادی سہولتوں سےمحروم رہے، کرپشن کرنے والے عیش کرتے رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں