منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سندھ میں مزید 54 کورونا کے کیسز رپورٹ،اموات کی تعداد18 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں مزید 54 کورونا وائرس کےکیسز کی تصدیق کردی ، جس کے بعد مریضوں کی تعداد 986 ہوگئی جبکہ جاں بحق افرادکی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں مزید 54 کورونا وائرس کےکیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا سندھ میں کوروناوائرس کےکیسزکی تعداد986 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  سندھ بھر میں 293مریض کل تک صحتیاب ہوگئے ہیں ،سندھ میں آج مزید 16 صحت یاب ہوئےہیں، سندھ میں صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد309 ہے۔

- Advertisement -

مراد علی شاہ نے کہا کہ  آج مزید 634 افراد کے ٹیسٹ کئےگئے ہیں، سندھ میں تقریباً 10219ٹیسٹ کئےگئے،سندھ میں گزشتہ 24گھنٹےمیں کوروناسے ایک اور مریض جاں بحق، سندھ میں کوروناوائرس سے جاں بحق افرادکی تعداد 18ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  396 مریض گھروں میں آئیسولیشن میں ہیں، ان مریضوں کوڈاکٹر علاج و معالج کیلئےمعاونت کرتےہیں، 206 کوروناکے مریض سرکاری،نجی اسپتالوں میں زیرعلاج  ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہمارا ہیرو ڈاکٹر عبدالقادر سومرو مریضوں کا علاج کرتےجان کی بازی ہار گیا، ڈاکٹر عبدالقادر کا ٹیسٹ 28مارچ کومثبت آیا31 مارچ کواسپتال داخل ہوئے۔

مراد علی شاہ نے  ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس سےلڑنیوالےڈاکٹرزکو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز فرنٹ لائن فائٹرزہیں ،حفاظتی لباس دینا ہماری ذمہ داری ہے،ہم ڈاکٹرزکو پرسنل پروٹیکشن اکیومینٹس کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں میں رہیں، دل ، سانس کے مریض، بزرگوں اور بچے گھروں میں رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں