ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ نے دعا زہرا کیس میں آئی جی سے متعلق عدالتی فیصلہ انتہائی نامناسب قرار ‌دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دعا زہرا کیس میں آئی جی سے متعلق عدالتی فیصلہ انتہائی نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا عدالت کووقت دیناچاہئے تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کےمکمل تعاون پر شکر گزارہیں، ہم عدلیہ کااحترام کرتےہیں ، ہم نے ایکٹگ جنرل سیکریٹری لگایا ہوا ہے موسٹ سینئرایڈیشنل آئی جی کو اضافی چارج دیا تھا۔

دعا زہرا اور نمرہ کاظمی کیس کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی سے2بچیاں غائب ہوئیں بعدمیں پتاچلاانڈرایج تھیں ، سندھ قانون کےمطابق انڈرایج بچیاں شادیاں نہیں کرسکتیں، ایک بچی واپس آگئی دوسری بچی ابھی تک نہیں آئی۔

- Advertisement -

مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ دوسری بچی پہلےلاہورمیں ٹریس ہوئی پولیس گئی وہ نکل گئے، پھروہ کےپی کےمیں ٹریس ہوئی، اس حوالے سے کل عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا، جیسے ہی پتاچلا تو وزیراعلیٰ کےپی سے بات کی کہا مدد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے والدین کے دکھ کا اندازہ ہے، ریکارڈ کے مطابق وہ بچی کے پی میں موجود ہے، آئی جی کے پی سے ہمارے ایکٹنگ آئی جی کا رابطہ کرا دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میرے نزدیک ہائی کورٹ کا آئی جی سےمتعلق فیصلہ انتہائی نامناسب ہے، عدالت کو وقت دینا چاہئے تھا، دعا زہرا ہمارے صوبے میں نہیں ہے، کامران فضل کو چارج وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد دیا گیا تھا تاہم مستقل آئی جی سندھ کیلئے وفاق سے مشاورت جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں