23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کی امدادی ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی سمت روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

روالپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو فوری امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کردی.

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد کشمیر میں زلزلے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے پاک فوج کی ایوی ایشن اور میڈیکل ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں.

آرمی چیف نے ہدایت کی ہے کہ آزادکشمیرکے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا جائے.

- Advertisement -

ادھر وزیراعظم آزاد کشمیرراجا فاروق حیدر زلزلے کی اطلاع ملتے ہی لاہور سے میرپور روانہ ہوگئے ہیں، انھوں نے امدادی کاموں کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کیا ہے.

مزید پڑھیں: زلزلے کے باعث آزاد کشمیر میں شدید تباہی، سڑکوں پر گہرے شگاف

خیال رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے آئے ہیں، سب سے زیادہ آزاد کشمیر متاثر ہوا. 5.8 شدت کے زلزلے سے آزاد کشمیر میں شدید تباہی پھیل گئی ہے.

میرپور جاتلاں میں نہر اپر جہلم کے قریب سڑکوں میں گہرے شگاف پڑ گئے جس کے باعث کئی گاڑیاں الٹ گئیں۔

زلزے میں 4 افراد جاں بحق 100 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاع ہے. زلزلے کے باعث میرپوراسپتال کوبھی شدیدنقصان پہنچا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں