منگل, دسمبر 31, 2024
اشتہار

افغانستان سے انخلا آپریشن، اٹلی کے وزیر خارجہ کا آرمی چیف سے اظہار تشکر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان کے دورے پر موجود اٹلی کے وزیر خارجہ نے پاک فوج کے سپہ سالار سے اہم ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں سےمتعلق امور بھی زیرغورآئے۔

- Advertisement -

ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور اٹلی سےمختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور اٹلی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اٹلی کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا، علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سےکامیاب انخلاآپریشن پر اٹلی کے وزیر خارجہ نے آرمی چیف سےاظہار تشکر کیا، اطالوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کابل سےانخلا میں پاکستان کا کردار زبردست رہا،اٹلی کے وزیرخارجہ نے پاکستان سےتعاون کو فروغ دینےمیں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں