تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کنگنا کی ”دھاکڑ“ بُری طرح فلاپ! ایک ہفتے میں صرف 20 ٹکٹیں فروخت

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ”دھاکڑ“ بُری طرح فلاپ ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ”دھاکڑ“ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئے آج ایک ہفتہ مکمل ہوگیا تاہم وہ لوگوں نے اس میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

مزید پڑھیں: بالی وڈ میں کوئی اس لائق نہیں جسے گھر بلا کر کھانا کھلاؤں: کنگنا رناوت

کنگنا رناوت نے ”دھاکڑ“ کی بھرپور تشہیر کی۔ فلمسازوں کو امید تھی کہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوگی لیکن ”دھاکڑ“ دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ نہ کر سکی۔

ایک اندازے کے مطابق ”دھاکڑ“ ایک ہفتے میں محض 4 ہزار 420 روپے کا بزنس کیا۔ کچھ سنیما گھروں نے فلم کی نمائش بند کر دی ہے۔

Dhaakad Box Office Estimate Day 8: Collects Rs. 4,420 on Day 8; sells ONLY 20 tickets across India

فلم بنانے والوں نے بہتر ڈیل کے لیے اسے او ٹی ٹی اور سیٹلائٹ پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن باکس آفس پر مایوس کن پرفارمنس کے بعد اب اس کا امکان نظر نہیں اور فلمسازوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

کنگنا رناوت کو ہمیشہ سے یہی گلا رہا ہے کہ فلم نگری میں ان کا کوئی دوست نہیں ہے۔ معروف اداکار سلمان خان نے کنگنا کی نئی فلم ”دھاکڑ“ کا ٹریلر انسٹا گرام پر شیئر کیا تھا اور اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

اداکارہ نے ردعمل میں سلو میاں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ”سونے کے دل والا ہیرو“ کہا تھا۔

Comments

- Advertisement -