اشتہار

کولوراڈو فائرنگ: صدر بائیڈن نے بڑی پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : فائرنگ کے حالیہ واقعات کی روک تھام کےلیے امریکی صدر بائیڈن نے اسلحے کی خرید و فروخت پر ایگزیکٹیو حکم نامہ جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں فائرنگ کے واقعات دوبارہ رونما ہونا شروع ہوگئے، جس پر صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اسلحے کی خرید و فروخت سے متعلق قانون سازی کےلیے تیار ہیں۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ میرے اختیار میں جو کچھ ہوا وہ کروں گا، قوانین میں ترامین کےلیے ہاوس کو جلد بل بجھوائیں گے اور مجرمانہ پس منظر رکھنے والوں پر اسلحہ خریدنے کی پابندی عائد کریں گے۔

- Advertisement -

امریکی صدر نے کہا کہ حملہ کرنے والوں پر ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی ہوگی، اب ایک منٹ بھی مزید اس حوالے سے انتظار نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، مستقبل میں زندگیوں کے بچانے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے۔

صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ اٹلانٹا اور کولوراڈو واقعات پر وائٹ ہاوس پرچم آج بھی سرنگوں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک

 خیال رہے کہ گزشتہ روز امریک یریاست کولوراڈو کی مقامی مارکیٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں حملہ آور نے اسٹور میں داخل ہوکر اشیائے روز مرہ کی خرید میں مصروف افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت دس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں