تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

منشیات کے استعمال کا الزام، بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار

ممبئی: بھارت کی انسداد منشیات فورس نے مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منشیات کیس کی تفتیش کے حوالے سے بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نےصبح ممبئی میں واقع بھارتی اداکارہ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

این سی بی افسران نے بھارتی سنگھ اور اُن کے شوہر لنباچیا سے منشیات کے حوالے سے صرف پوچھ گچھ کی جبکہ گھر کی تلاشی بھی لی تھی۔

بھارتی میڈیا کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ بھارتی سنگھ اور اُن کے شوہر پر منشیات خریدنے اور استعمال کا الزام ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چھاپے کے دوران اداکارہ بھارتی سنگھ کے گھر سے کم مقدار میں منشیات بھی ملی، جسے اہلکاروں نے قبضے میں لے کر دونوں سے تفتیش کی۔

این سی بی ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران اعتراف کیا گیا جس کے بعد اب بھارتی سنگھ اور اُن کے شوہر کو باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے، اب اُن سے مزید تفتیش کے لیے عدالت میں پیش کر کے جوڈیشل ریمانڈ مانگا جائےگا۔

مزید پڑھیں: منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث بالی ووڈ ڈائریکٹر کی اہلیہ گرفتار

محکمہ انسداد منشیات کے عملے نے یئہ کارروائی ایسے وقت میں کی ہے جب فلم اور انٹرٹینمنٹ کی صنعت میں منشیات کے مبینہ استعمال کے حوالے سے تفتیش کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔ یہ تفتیش معروف بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد شروع ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ این سی بی نے حال ہی میں بھارتی فلمون نے اداکار ارجن رامپال کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا اور منشیات کے سلسلہ میں ان سے طویل پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ فلمی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو باندرا میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے، ان کے مداحوں میں ان کی موت کی وجہ سے کافی غم و غصہ پایا گیا جس کے بعد اس معاملہ کی جانچ سی بی آئی کے ہاتھ میں سونپ دی گئی۔

Comments

- Advertisement -