منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

11ہزار ارب روپے کمرشل بینکوں کو مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مثبت اقدام سامنے آگیا۔

اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے منی مارکیٹ کو رقم فراہم کر دی۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کو مجموعی طور پر 11 ہزار 647 ارب 55 کروڑ فراہم کیے۔ کمرشل بینکوں کو 7 روز کیلئے 2ہزار 643 ارب 60 کروڑ فراہم کیےگئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینک 7 روز پر 17.56 فیصد سالانہ کے حساب سے منافع دیں گے۔

- Advertisement -

بینکوں کو 28 روز کیلئے 9003 ارب 95 کروڑ روپے فراہم کیے گئے۔ بینک 28 روز پر 17.56 فیصد سالانہ کے حساب سےمنافع دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں