12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

امریکا میں پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر کا اندوہناک قتل ، مسلم کمیونٹی سوگوار، قتل کے محرکات سامنے لانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ییوسٹن : امریکا میں پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر طلعت جہاں کے اندوہناک قتل پر مسلم مسلم کمیونٹی سوگوار ہے اور قتل کے محرکات سامنے لانے کا مطالبہ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی نژادخاتون ڈاکٹر طلعت جہاں کے قتل کی اندوہناک واردات پر پاکستانیوں سمیت مسلم کمیونٹی سوگوار ہے اور قتل کے محرکات سامنے لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

باون سالہ ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو گھر کے باہرچاقو کے پےدرپے وار کر کے قتل کیا گیا، مقتولہ کچھ عرصہ قبل سیاٹل سے ہوسٹن کےنواحی علاقے میں منتقل ہوئی تھیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے مسلم تنظیموں نے بڑھتے اسلاموفوبیا کے واقعات پر تشویش کا اظہارکیا ہے تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چوبیس سال ملزم مائلزجوزف فریڈچ کوگرفتارکرلیا۔

پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئےمقتولہ کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹرآصف ریاض قدیر نے کہا کہ کمیونٹی رنجیدہ ہے،گرفتارقاتل کو قرار واقعی سزادی جائے جبکہ مسلمز آف امریکا کے سربراہ ساجد تارڑ نے بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مساجد سمیت کمیونٹی اجتماعات کی سیکورٹی بڑھائی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں