آسٹریلیا کو اسی کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے پر صدر، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، گورنرز ودیگر نے قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو 22 سال بعد آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس پرفارمنس پر پوری ٹیم ہی مبارک باد کی مستحق ہے۔ امید ہے کہ پاکستان ٹیم مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس فتح کو قوم کے لیے انتہائی خوشی کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔ 22 سال بعد قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ان کی سر زمین پر سرخرو ہوئی۔ پاکستانی بولرز اور بلے بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس سیریز میں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کی محنت عیاں تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول سمیت دیگر نے بھی قومی ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹیم کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں، چیئرمین پی سی بی