تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایوان نمائندگان میں کرونا ریلیف بل منظور، حجم کتنا ہوگا؟

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے کرونا ریلیف بل اور وفاقی حکومت کے اخراجات سے متعلق بلز کو منظور کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی ماہ کے تعطل کے بعد امریکی قانون سازوں نے ایوان نمائندگان میں 900 ارب ڈالرزکا کرونا ریلیف بل منظور کیا، اس کے علاوہ وفاقی حکومت کے اخراجات کیلئےایک اعشاریہ 4 ٹریلین ڈالرز کا بل بھی منظور ہوا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کئے گئے بل کے حق میں 359 مخالفت میں 53 ووٹ آئے، بل کو سینیٹ سے حتمی منظوری ملنے کا امکان ہے۔

منظور کئے گئے بل کے تحت کرونا سے متاثرہ امریکیوں کو براہ راست ادائیگیاں کی جائیں گی، کم آمدنی والے ہر امریکی کو 600 ڈالرز ادا کئے جائیں گے جبکہ  ہر بچے کیلئے 500 ڈالرز دیئے جائیں گے اور اس کے علاوہ چھوٹے کاروبار کے لئے آسان قرضوں کی سہولت دی جائے گی۔

 

Comments

- Advertisement -