منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

آئینی ترمیم کا معاملہ، حکومت کا دوتہائی اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

آئینی ترمیم کے معاملے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومت کی جانب سے دوتہائی اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مابق ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کے حوالے سے دوتہائی اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کررہی ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل کرلی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتے آئین میں ترمیم کا اہم بل منظورکرانے کی تیاری مکمل ہوگئی ہے، مولانافضل الرحمان کا بھی آئینی ترامیم پر ووٹ دینے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں میں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے صدر، وزیراعظم اور چوہدری شجاعت بھی ملاقات کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں