تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

نام کی تبدیلی کا تنازع مودی حکومت کے گلے پڑنے لگا

انڈیا سے تبدیل کرکے ملک کا آئینی نام بھارت رکھنے کا تنازع بڑھتا جا رہا ہے اور مودی حکومت کے گلے پڑنے لگا ہے۔

انڈین وزیراعظم نریندرا مودی اس معاملے پر بیک فٹ پر دکھائی دے رہے ہیں۔ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وزرا سے کہا ہے کہ انڈیا اور بھارت کو لے جو تنازع سامنے آیا ہے اس معاملے پر پڑنے سے گریز کریں۔

اس معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے مودی نے اپنے وزرا کو ہدایت کی ہے کہ اودے ندھی اسٹالن کی جانب سے سناتن مذہب پر دیے گئے بیان کا سختی سے جواب دیا جائے۔

بھارتیہ جنتہ پارٹی چاہتی ہے کہ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیٹے اور ریاستی حکومت میں وزیر اودے ندھی اسٹالن نے جو بیان دیا ہے اسے ملک گیر ایشو بنایا جائے۔

مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں جی 20 اجلاس کو لے کر ایک پریزنٹیشن دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے تمام وزرا کو جی 20 انڈیا موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا مشورہ بھی دیا تاکہ اس ایپ کے ذریعے وزرا غیر ملکی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرسکیں۔

Comments

- Advertisement -