اشتہار

ملک میں کرونا وائرس کے 89 نئے کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز بدستور ریکارڈ کیے جارہے ہیں، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 89 رہی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 648 ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 89 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 79 ہزار 7 ہوگئی۔

- Advertisement -

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 530 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.52 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 19 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 266 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 17 کیسز سامنے آئے جبکہ لاہور میں 473 ٹیسٹ کیے گئے، 31 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

اس کے علاوہ پشاور میں 112 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 5 کیسز سامنے آئے، گلگت میں 223 ٹیسٹ کیے گئے، جہاں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں